Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان سے 2025 کی جنگ کے دوران ہی بھارتیوں کو ’سیز فائر‘ اور ’موک ڈرل‘ کے معنی سمجھ آئے

پاکستان سے 2025 کی جنگ کے دوران ہی بھارتیوں کو ’سیز فائر‘ اور ’موک ڈرل‘ کے معنی سمجھ آئے

بھارت کے گوگل سرچ ٹرینڈز 2025 میں حیران کن طور پر دفاعی اصطلاحات سرِفہرست رہیں، جن میں “Ceasefire” اور “Mock Drill” سال کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی عبارتیں بن گئیں۔

گوگل کی “Year in Search” رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے فوجی تنازع کے دوران دیکھنے میں آیا، جب کروڑوں بھارتی شہریوں نے ٹی وی چینلز پر بار بار استعمال ہونے والی عسکری اصطلاحات کے مطلب جاننے کے لیے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔

مئی 2025 کا بحران کیسے شروع ہوا؟

بحران 7 مئی کو اُس وقت شروع ہوا جب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں واقع مبینہ ’’دہشت گرد ٹھکانوں‘‘ پر میزائل حملے کیے۔
صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب بھارتی فوج نے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی سرحد کے اُس پار بھارتی ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے۔

چار روز تک جاری رہنے والی اس کشیدگی نے خطے میں جنگ کے خدشات بڑھا دیے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کر کے سیز فائر کرایا۔

10 مئی کا سیز فائر اور اس کا اثر

10 مئی کو طے پانے والے سیز فائر نے اگرچہ گولہ باری کا سلسلہ ختم کر دیا، مگر یہ واقعہ بھارتی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری میں ایک واضح چھاپ چھوڑ گیا۔

سرچ ماہرین کے مطابق اس مختصر مگر شدید بحران نے بھارت بھر میں دفاعی اصطلاحات کو بحث کا موضوع بنا دیا، جس کے نتیجے میں “ceasefire” اور “mock drill” 2025 کی سرچ رینکنگ میں سرفہرست پہنچ گئیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates