پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ معروف پلیٹ فارم ورلڈ آف اسٹیٹکس کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق ہانیہ عامر کو دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست نہ صرف خوبصورتی بلکہ عالمی شہرت، فن، اور اثر و رسوخ کو بھی مدنظر رکھ کر ترتیب دی جاتی ہے۔
ہانیہ عامر نے اس رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کیا، اور یوں وہ مارگٹ روبی، شیلیـن ووڈلی اور دلربا دیلمورات جیسی عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں کی صف میں کھڑی نظر آتی ہیں۔
فہرست میں مختلف ممالک کی اداکارائیں شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہانیہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور دلکشی کے باعث پہچانی جا رہی ہیں۔
