سوشل میڈیا پر اروُب کے لیے تعریفوں کا طوفان امڈ آیا ہے، جو مشکل ترین وقت میں ڈکی بھائی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہیں۔ لوگوں نے ماضی میں انہیں ’’گولڈ ڈِگر‘‘ کہا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ چھوڑ کر چلی جائیں گی، مگر اروُب نے ثابت کر دیا کہ وفاداری صرف باتوں سے نہیں، عمل سے دکھائی جاتی ہے۔
مداح ان کے حوصلے، ثابت قدمی اور بے مثال سپورٹ کو سراہ رہے ہیں اور انہیں ’’اصل وفادار زندگی ساتھی‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اروُب نے احترام اور محبت دونوں جیت لیے ہیں۔
