Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستانی فلم ‘ویلکم ٹو پنجاب’ نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز جیت لیا

پاکستانی فلم ‘ویلکم ٹو پنجاب’ نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز جیت لیا

پاکستانی فلم انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، جو اس سال کی چوتھی بین الاقوامی کامیابی بھی ہے۔ آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی فلموں نے نمایاں اثر چھوڑا۔

فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں پیش کی گئیں، جبکہ پاکستان فلم ڈے کے موقع پر ‘ویلکم ٹو پنجاب’ نے بیسٹ آڈینس ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ فلم صفدر ملک کی پروڈکشن اور شہزاد رفیق کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔ پاکستانی وفد کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ملکی فلم انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ اور تخلیقی ترقی کا ثبوت ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں کو متعدد عالمی اعزازات مل چکے ہیں۔
ایس سی او فلم فیسٹیول (چین) میں نایاب کو بیسٹ جیوری کرٹکس ایوارڈ ملا جبکہ دیماک نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ جیتا۔
یورییشہ فلم فیسٹیول (روس) میں اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اور فلم پالیسی باڈی نے پاکستان کی عالمی فلمی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ حکام کے مطابق یہ کامیابیاں پاکستان کے فلمی معیار اور تخلیقی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو ڈی جی ڈی ایم پی سمینہ فرزین، ڈائریکٹر فلم سیکشن سیدہ سائرہ رضا، اور ڈپٹی ڈائریکٹر سامعیہ چنہ کی کاوشوں کو سراہا جن کی محنت سے پاکستان نے اس سال مسلسل چوتھی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates