پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آج سے لاہور بھر میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا (وائر گارڈ) نصب کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔
باسنت کا تہوار 25 سال بعد 6 سے 8 فروری تک لاہور میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور حکومت نے تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی اینٹینا لگانا لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ تیز دھار ڈور سے موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ “یہ تہوار عوام کا ہے، اور اس کا محفوظ انعقاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کی سلامتی ہے۔
