Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنجاب میں الیکٹرک بس ڈپو اور بس اسٹاپس کے لیے حکومت نے 1 ارب روپے جاری کر دیے

پنجاب میں الیکٹرک بس ڈپو اور بس اسٹاپس کے لیے حکومت نے 1 ارب روپے جاری کر دیے

پنجاب حکومت نے شہری علاقوں، خصوصاً لاہور میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رقم پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو الیکٹرک بسوں کے لیے ڈپو اور بس اسٹاپس کی تعمیر و تزئین کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایک ارب روپے کی رقم باقاعدہ طور پر الیکٹرک بسوں کے لیے ای-ڈپو اور جدید بس اسٹاپس بنانے کی غرض سے جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری کی درخواست پر پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد جلد ہی پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ اقدام نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے میں مدد دے گا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی اور صاف ماحول کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates