کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی نے میگا سینٹر ایسٹ میں توسیع اور تزئین و آرائش کے لیے عارضی بندش کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ مرکز 15 اور 16 دسمبر 2025 کی درمیانی شب رات 12:00 بجے سے صبح 2:00 بجے تک بند رہے گا۔
سفورا چورنگی، کراچی میں واقع میگا سینٹر ایسٹ آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی آمد کا منصوبہ اسی کے مطابق ترتیب دیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
نادرا حکام کے مطابق عارضی بندش کے دوران شہریوں کو سہولیات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ، سرکاری ہیلپ لائن 1777 اور کال سینٹر نمبر +92-51-111786100 کے ذریعے دستیاب رہیں گی۔
نادرا نے شہریوں کو ہونے والی کسی بھی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ وہ اس دوران موبائل اور آن لائن سروسز سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات کے لیے نادرا کی سرکاری ویب سائٹ www.nadra.gov.pk
ملاحظہ کریں یا سوشل میڈیا پر NADRAPak Official کو فالو کریں۔
