Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنجاب حکومت کی مساجد اور مدارس کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک مذہبی تنظیم سے وابستہ مساجد اور مدارس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم انتظامی اور روزمرہ اخراجات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر مساجد اور مدارس کے لیے 74 کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعتراضات کے بعد بجٹ میں نظرِ ثانی کی گئی اور رقم کم کر کے 30 کروڑ روپے کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ مساجد اور مدارس کے انتظامی اخراجات محکمہ اوقاف کی نگرانی میں پورے کیے جائیں گے۔ ان اخراجات میں عملے کی تنخواہیں، بجلی، گیس اور دیگر آپریشنل ضروریات شامل ہیں۔

یہ فنڈز اکتوبر 2025 سے جون 2026 تک کے عرصے کے لیے جاری کیے گئے ہیں تاکہ مذہبی اداروں کے مالی امور کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مساجد اور مدارس کے نظم و نسق کو بہتر بنانا اور ان کی بنیادی ضروریات کو بروقت پورا کرنا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates