Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

مری جانے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری میں جاری برفباری کے پیشِ نظر چیف ٹریفک آفیسر (CTO) عمران رزاق نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شدید موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور روانگی سے قبل تازہ ترین موسم اور ٹریفک صورتحال چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس مری کے ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں برفباری جاری ہے، جبکہ ٹریفک پولیس سیاحوں کی مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ٹریفک کو رواں رکھنے اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مری بھر میں اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ CTO عمران رزاق خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایڈوائزری کے مطابق برفباری کے دوران سفر کرنے والے سیاح صرف مکمل طور پر تیار فور ویل ڈرائیو گاڑیاں استعمال کریں۔ ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی میں ایندھن وافر مقدار میں رکھیں، گرم کپڑے ساتھ رکھیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹائروں میں مناسب ہوا برقرار رکھیں۔
اس کے علاوہ نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ برفباری کے دوران کسی بھی صورت ڈبل لین نہ بنائی جائے۔ مسافروں کو آن ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے، کیونکہ یہ اقدامات ان کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کے لیے ہیں۔

کسی بھی ٹریفک مسئلے کی صورت میں شہری مری ٹریفک کنٹرول روم سے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
051-9269200

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates