Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایشیا کپ فتح کا راز ’فائٹنگ مائنڈ سیٹ‘، سرفراز احمد

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں کامیابی کا سہرا کھلاڑیوں میں آخری سانس تک لڑنے کا جذبہ پیدا کرنے کو دیا ہے۔ بھارت کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں فائٹنگ مائنڈ سیٹ اور خود پر یقین ہی اصل کامیابی کی بنیاد بنا۔

سرفراز احمد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انہیں ذمہ داری سونپی تھی کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط اور مشکل حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سوچ ٹیم کی شاندار کارکردگی میں واضح نظر آئی۔

انہوں نے پوری ٹیم کی اجتماعی محنت کو سراہتے ہوئے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سمیر منہاس کی خصوصی تعریف کی۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دباؤ کے ماحول میں سمیر منہاس کی اننگز نہ صرف میچ وننگ ثابت ہوئی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کھلاڑیوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور لڑنے کا حوصلہ ہو تو وہ کسی بھی بڑے حریف کو شکست دے سکتے ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی یہ کامیابی مستقبل کے لیے ایک مثبت پیغام ہے اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates