Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو پھانسی

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو پھانسی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں افراد منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ہیروئن اور دیگر منشیات کو جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کر لیں اور دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

عدالتی کارروائی کے بعد متعلقہ عدالت نے دونوں پاکستانی شہریوں کو منشیات اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔ بعد ازاں یہ فیصلہ سپریم کورٹ سے بھی برقرار رکھا گیا، جس کے بعد شاہی فرمان کے ذریعے سزا پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ آج دونوں پاکستانی شہریوں کو مکہ مکرمہ میں پھانسی دے دی گئی۔

وزارتِ داخلہ نے ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سعودی قوانین کے تحت سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates