Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دو ہفتوں کے لیے فسیلیٹیشن وین شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا دو ہفتوں کے لیے فسیلیٹیشن وین شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے فسیلیٹیشن وینز کا دو ہفتوں پر مشتمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک مؤثر رہے گا۔

آئی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق فسیلیٹیشن وینز روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف پولیس چیک پوسٹس پر خدمات فراہم کریں گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک یہ وینز شہر کی بڑی مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد دن اور شام دونوں اوقات میں شہریوں کو آسان اور قریبی مقامات پر ٹریفک خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ٹریفک آفس فیض آباد میں سینئر شہریوں اور خواتین کے لیے لائسنس سے متعلق خدمات دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک فراہم کی جائیں گی۔

فسیلیٹیشن وینز کے ذریعے درج ذیل سہولیات مہیا کی جائیں گی:

لرنر پرمٹ کا اجرا

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید

ڈپلیکیٹ لائسنس کا اجرا

کریکٹر سرٹیفکیٹ

گمشدہ دستاویزات سے متعلق رپورٹس

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق قریبی فسیلیٹیشن وین سے رجوع کریں اور ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates