Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیا قانون متعارف کرا دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پاکستان میں ہاؤس جاب شروع کرنے کے خواہشمند غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لیے ایک نیا لازمی قانون نافذ کر دیا ہے۔

نئے ضابطے کے تحت، غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کو ہاؤس جاب شروع کرنے سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے پروویژنل رجسٹریشن حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ کونسل نے واضح طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ پروویژنل رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی صورت ہاؤس جاب کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ بغیر رجسٹریشن جاری ہاؤس جاب کو فوری طور پر روک دیا جائے گا۔

اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز، ٹیچنگ اسپتالوں اور صحت کے اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی گریجویٹس کو ہاؤس جاب میں شامل کرنے سے قبل ان کی پروویژنل رجسٹریشن کی تصدیق کریں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق، اس اقدام کا مقصد میڈیکل ٹریننگ کو معیاری بنانا، پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنا اور ریگولیٹری قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف تادیبی یا قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تاخیر سے بچنے کے لیے ہاؤس جاب شروع کرنے سے پہلے اپنی پروویژنل رجسٹریشن مکمل کر لیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates