Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

و سال میں 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجینئرز اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹس بیرون ملک چلے گئے، ہوشربا تفصیلات

و سال میں 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجینئرز اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹس بیرون ملک چلے گئے، ہوشربا تفصیلات

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BE&OE) کے مطابق، 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمت کے لیے یا بطور مستقل پیشہ ورانہ کردار اختیار کیا۔

2025 میں صورتحال مزید بگڑ گئی اور صرف نومبر کے اختتام تک 6 لاکھ 87 ہزار 246 افراد بیرون ملک جا چکے تھے۔

2026 میں داخل ہوتے ہوئے اندازہ ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں ملک چھوڑنے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، اگرچہ یہ تعداد بذات خود تشویشناک ہے، مگر اس سے بھی زیادہ خطرناک اس ہجرت کی نوعیت میں آنے والی تبدیلی ہے۔

2025 میں ہجرت کا رجحان واضح طور پر اعلیٰ مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کی جانب بڑھ گیا۔ گزشتہ 24 ماہ میں پاکستان تقریباً 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجینئرز اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹس سے محروم ہو چکا ہے۔

یہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہے۔ ذہنوں کی ہجرت، جس میں 2011 سے 2024 کے درمیان تاریخی طور پر 2144 فیصد اضافہ ہوا، 2025 میں بھی تیزی سے بڑھتی رہی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates