پنجاب حکومت نے پیر افورس میں 500 سارجنٹس/ڈرائیورز (گریڈ 7) کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) ان بھرتیوں کا عمل مکمل کرے گی۔ امیدواروں کی عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
اہل امیدواروں کے لیے انٹرمیڈیٹ پاس ہونا اور درست LTV ڈرائیونگ لائسنس کا حامل ہونا لازمی ہوگا۔ بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں سے جسمانی ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔
درخواستیں نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
