لاہور: لاہور انڈرورلڈ کا اشتہاری فیضان باکسر سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک
جرم کی دنیا میں زندگی بہت مختصر ہوتی ہے۔ 28 سالہ فیضان باکسر، جو لاہور کے انڈرورلڈ کا ایک نامور کردار تھا، ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے انجام کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل فیضان باکسر پنج پیر کے علاقے میں ایک کیبل آفس سے بھتہ وصول کرنے گیا۔ اطلاع ملنے پر سی سی ڈی موقع پر پہنچی۔ گرفتاری دینے کے بجائے فیضان نے فائرنگ شروع کر دی اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے فوری طور پر پورے پنجاب میں وائرلیس کال جاری کر دی۔ لاہور سے فرار ہو کر فیضان شیخوپورہ کے ایک گاؤں میں پہنچا، لیکن اس کا موبائل فون ٹریس کر لیا گیا جو اس نے لاہور میں استعمال کیا تھا۔ نشاندہی ہونے پر سی سی ڈی وہاں پہنچی اور مقابلے کے دوران فیضان باکسر ہلاک ہو گیا۔
مرحوم کو اگر جرائم کی دنیا کا مسافر نہ بنتا تو یقیناً ایک خوبصورت اور پرسکون زندگی گزارتا۔
