اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار انور لودھی نے کہا ہے کہ عوام آج بھی عمران خان کے نام پر نکلی ہے اور یہ وہی جذبہ ہے جو پہلے بھی نظر آتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ عوامی وابستگی کمزور نہیں ہوئی بلکہ وقت گزرنے کے باوجود مزید مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
انور لودھی کے مطابق عوام ایک بار پھر عمران خان کے بیانیے کے سائے تلے سڑکوں پر موجود ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اب بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں یہ عوامی ردعمل اس بات کی علامت ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوامی اجتماع اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ اور سیاست اب بھی لوگوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عوام ایک مرتبہ پھر ان کے نام پر باہر نکلی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان اجتماعات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب بھی ملکی سیاست میں ایک مؤثر عنصر ہے اور آنے والے دنوں میں یہ عوامی دباؤ سیاسی منظرنامے پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
