Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز نے سال 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق ماہِ رمضان کے باعث میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 3 مارچ کے بجائے 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ میٹرک کے نتائج 6 اگست 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔

سرکلر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی 2026 سے ہوگا، جبکہ ان کے نتائج 23 ستمبر 2026 کو اعلان کیے جائیں گے۔

اسی طرح نویں جماعت کے نتائج 2 ستمبر 2026 کو جاری ہوں گے، جبکہ فرسٹ ایئر (پارٹ ون) کے نتائج 22 اگست 2026 کو متوقع ہیں۔

تعلیمی بورڈز نے ضمنی امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر 2026 کو اعلان کیے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر 2026 سے ہوں گے، جبکہ ان کے نتائج 12 جنوری 2027 کو جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates