Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ٹی آئی کی زرتاج گل پر قیامت ٹوٹ پڑی

محترمہ زرتاج گل صاحبہ کے سسر محترم کا دورانِ عمرہ انتقال ایک نہایت افسوسناک خبر ہے، جبکہ آج صبح محترمہ زرتاج گل اور محترمہ شبینہ گل وزیر کی والدہ بھی بقضائے الٰہی اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ رب العزت اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

یہ وقت محترمہ زرتاج گل کے لیے نہایت کٹھن اور آزمائش سے بھرپور ہے۔ ایک طرف قریبی عزیزوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں اور دوسری جانب اپنے لیڈر عمران خان سے وفاداری اور نظریے پر ثابت قدم رہنے کی پاداش میں ناحق طویل سزا کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں سوائے صبر، استقامت اور اللہ پر کامل بھروسے کے کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔

یہ قربانی معمولی نہیں بلکہ ایک عظیم حوصلے، مضبوط ایمان اور اصولوں پر ڈٹ جانے کی مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ محترمہ زرتاج گل کو صبرِ جمیل، ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور انہیں اس آزمائش میں سرخرو فرمائے۔ آمین۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates