پنجاب حکومت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں کچے کے علاقے میں سرگرم 148 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومتی دباؤ، مسلسل کارروائیوں اور مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کا تعلق مختلف گروہوں سے ہے، جو طویل عرصے سے کچے کے علاقوں میں جرائم میں ملوث تھے۔ حکومت کی جانب سے اس پیش رفت کو امن و امان کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں کی سکریننگ اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، جبکہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
