حکومت نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے تین بڑے ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے اوپن بڈنگ (عام بولی) کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارتِ نجکاری کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہوائی اڈوں کی کارکردگی بہتر بنانا، آمدن میں اضافہ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
اس عمل میں تمام سرمایہ کاروں کو برابر کا موقع فراہم کیا جائے گا، اور وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا کوئی سیاسی یا سفارتی پس منظر نہیں ہے، بلکہ اسے صرف اقتصادی اور انتظامی فوائد کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
