عمران خان کی دائیں آنکھ میں CRVO (سنٹرل ریٹینل وین اوکلوژن) نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث دائیں آنکھ کی وین میں بلاکیج ہو چکی ہے۔ اس بیماری کا اثر یہ ہو سکتا ہے کہ اگر بروقت اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو بینائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس معاملے میں 16، 19 اور 21 جنوری کو تین بار معائنہ کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ کا اصرار ہے کہ علاج جیل میں ہی کیا جائے، تاہم ڈاکٹر عارف نے تحریری طور پر واضح کیا ہے کہ یہ علاج جیل میں ممکن نہیں اور مریض کو آپریشن تھیٹر منتقل کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق عمران خان کو تین انجیکشن لگنا ہیں اور معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکمل توجہ اور تفصیلی معائنے کے بغیر جیل میں علاج کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، اور اگر خدانخواستہ کسی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری ان پر عائد ہو جائے گی۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ وہ جیل میں علاج کرنے کا یہ رسک نہیں لے سکتے۔
— صحافی اسداللہ خان
