Share This Article
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے 10 بڑے شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ متعدد علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔
عوامی حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور جرات مندانہ اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان زندہ باد
