Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

آج اسلام آباد کی کون کون سی اہم سڑکیںبند رہیں گی؟

اسلام آباد (03 فروری 2026):
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 3 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ ٹریفک جام سے خبردار کیا ہے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شام 5 بجے سے 6 بجے کے دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ کیے جائیں گے، جس کے باعث اس وقت اسلام آباد ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مری یا بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔
اسی طرح سرینا یا بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والوں کو پارک روڈ، لہتراڑ روڈ اور کھنہ پل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی یا بروقت ٹریفک صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی سروس پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates