وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے واضح کیا ہے کہ کنوارے مرد و خواتین کو رہائش سے محروم کرنا غیرقانونی اور آئین کے خلاف ہے۔
یہ فیصلہ ایک خاتون درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر آیا، جنہوں نے نجی عمارت کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا:
کوئی کرایہ داری معاہدہ کنواروں کو رہائش دینے سے نہیں روک سکتا۔
بیچلرز یا کنوارے ہونے کی بنیاد پر رہائش دینے سے انکار واضح طور پر امتیازی اور کالعدم ہے۔
یہ پابندیاں مساوات اور رہائشی آزادی جیسے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے یہ فیصلہ وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ریگولیٹرز اور متعلقہ فریقین کو بھی بھیج دیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ تمام شرائط پر پورا اتریں مگر بیچلرز ہونے کی وجہ سے انہیں رہائش دینے سے انکار کیا گیا۔
