Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بسنت کے موقع پر ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی پر سخت پابندی

بسنت کے موقع پر ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں پتنگ بازی پر سخت پابندی

بسنت کے موقع پر لاہور میں فضائی آپریشن کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے تمام علاقوں میں بھی پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حفاظت سے متعلق دی گئی سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کے لینڈنگ ایریاز میں نادرآباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے کے بلاکس پی، کیو، آر اور ایس شامل ہیں۔

اسی طرح طیاروں کے ٹیک آف روٹس میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل اور تاج پورہ کے ساتھ واقع کینال بینک روڈ کے علاقے شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بسنت کے دوران طیاروں کے تمام ٹیک آف اور لینڈنگ زونز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے فضائی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates