پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے معروف فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہِ راست سائن کر لیا ہے۔ لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کی خدمات 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں حاصل کی ہیں۔
مستفیض الرحمان اس سے قبل بھی 2016 اور 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے اونر سمین رانا کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے بھائی کی طرح ہیں، اور ان کی ٹیم میں واپسی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی مختلف فرنچائزز نے اپنے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد اب ڈائریکٹ سائننگز کے ذریعے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔ آئندہ پلیئرز ڈرافٹ سے قبل اسکواڈز حتمی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
