Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

نئے کرنسی ڈیزائن نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا!

نئے کرنسی ڈیزائن نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا!

کراچی (این این آئی) — گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں جمیل احمد نے بتایا کہ مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے، توجہ معاشی نمو پر مرکوز ہے اور اس حوالے سے پیشرفت پائیدار ہے، جو آئندہ دو سال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی ساڑھے 10 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا ہو چکے ہیں اور باقی 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں وقت پر مکمل کی جائیں گی۔

گورنر ایس بی پی نے مزید بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ستمبر 2027 تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ 5 سے 6 فیصد بڑھی ہے، جبکہ چاول کی برآمدات کم ہوئیں، تاہم مستقبل میں چاول کی برآمدات بہتر ہوں گی۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر سے زائد ہوں گی۔

جمیل احمد نے واضح کیا کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹ کی پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کی دستیابی کے بعد ان کا اجرا کیا جائے گا۔ گورنر ایس بی پی نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں اور عام آدمی بھی آسانی سے بتا سکے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates