Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

چینی ایرو اسپیس گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

چینی ایرو اسپیس گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

چینی ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے ایک وفد نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے ملک کی معیشت کے اہم شعبوں میں ترقی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

چینی وفد نے پاکستان کے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے مختلف سرمایہ کاری مواقع اور اقتصادی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چینی گروپ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور بڑے پیمانے پر صنعتی شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) میں سرمایہ کاروں کو خصوصی ٹیکس مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر سرمایہ کاری کے مطابق صنعتی ترقی کو تیز کرنے اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے آپریشنز قائم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں بھی چھوٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ ملاقات پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور چین کے ساتھ ٹیکنالوجی، معدنیات اور صنعت جیسے اہم شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates