لاہور کے علاقے کاہنہ میں 27 اکتوبر کو اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں سی سی ڈی کا انسپکٹر جاوید اقبال اپنے کانسٹیبل اور دیگر ساتھیوں سمیت ملوث نکلا، جس نے بٹ کوائن کا کاروبار کرنے والے نوجوان ولید کو گھر سے سرکاری کارروائی کے طرز پر باوردی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیا، ہتھکڑی لگائی اور اس کا لیپ ٹاپ سمیت تین موبائل فون بھی چھین لیے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان نے ولید کی دو مرتبہ اہلِ خانہ سے بات کرائی اور 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جبکہ گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے انسپکٹر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، اور حکام کے مطابق تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔