Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا اقدام، ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا اقدام، ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ’’آپریشن جاسمین‘‘ کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد عہدیداروں اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندی کا شکار افراد میں کھلاڑی شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید جبکہ عہدیداران میں سابق صدر حافظ عمران بٹ، کوچ عرفان بٹ اور وقاص اکبر شامل ہیں۔ کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندی کی مدت تک مکمل پابندی برقرار رہے گی، جبکہ عہدیداران کو چار سال کے لیے تمام کھیلوں کی سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے اور 2021 سے جاری ان معاملات کے تسلسل کا نتیجہ ہے، جن میں متعدد کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کرتے پکڑے گئے تھے اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں معطلیاں برقرار رکھی تھیں۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کے خاتمے تک یہ افراد کسی بھی کھیل سے متعلق سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates