کیلیفورنیا: میٹا نے انسٹاگرام اسٹوریز کو مزید جدید اور تخلیقی بنانے کے لیے جنریٹیو آर्टیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نئے فیچرز متعارف کر دیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب صارفین اپنی اسٹوریز کو پہلے سے زیادہ منفرد انداز میں ایڈٹ، ری اسٹائل اور کسٹمائز کر سکیں گے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ جون 2025 سے دستیاب بنیادی ایڈیٹنگ فیچرز (جیسے فوٹوز اور ویڈیوز کو شامل یا ہٹانا) کو اب مزید بہتر کیا گیا ہے۔ نئے اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنی اسٹوری کی تصاویر کو ری اسٹائل کرسکیں گے، جبکہ نئے انٹرایکٹو اسٹیکرز بھی شامل کیے گئے ہیں جنہیں دوست اپنی اسٹوریز میں استعمال کرسکیں گے۔
ایپ میں نیچے دائیں جانب ایک نیا براؤزر آئیکون شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف اسٹائلز، تھیمز اور ایفیکٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔
میٹا کے مطابق انسٹاگرام اب موسمی یا تہواروں سے متعلق ایفیکٹس بھی متعارف کروا رہا ہے تاکہ اسٹوریز کو مزید دلکش بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ، صارفین کو اب اپنی اسٹوریز میں ٹیکسٹ ری اسٹائلنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ نیا فیچر AI کی مدد سے ایسا ٹیکسٹ تخلیق کرے گا جو اسٹوری کے انداز اور موڈ سے مطابقت رکھتا ہو۔
کمپنی نے کہا کہ صارفین چاہیں تو Meta AI کو براہِ راست استعمال کرکے اپنی اسٹوریز کے لیے منفرد ڈیزائن اور ٹیکسٹ جنریٹ کر سکتے ہیں۔