جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی توجہ آنے والے سیزن کے لیے پاکستان سپر لیگ (PSL) پر مرکوز کر دی ہے۔
154 آئی پی ایل میچوں میں فاف ڈو پلیسی غیر ملکی کھلاڑیوں میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ دہلی کیپیٹلز، چنائی سپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ سی ایس کے کے ساتھ دو آئی پی ایل ٹائٹلز بھی جیت چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب وہ پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ اس سے قبل 2019 سے 2021 کے دوران پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے چھ میچز کھیل چکے ہیں۔
آئی پی ایل 2026 کی شیڈولڈ ونڈو مارچ سے مئی تک ہے، جبکہ پی ایس ایل اپریل سے مئی تک کھیلی جائے گی۔ دونوں لیگز کے شیڈول میں تصادم کے باعث ڈو پلیسی صرف ایک ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکتے تھے، اور انہوں نے پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔
