لاہور: افغانستان کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ سہ ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگی۔
پاکستان بورڈ نے بتایا کہ افغانستان کی دستبرداری کے بعد تیسری ٹیم کے طور پر کسی اور ملک کو شامل کیا جائے گا تاکہ سیریز متاثر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق متبادل ٹیم کے لیے مختلف ممالک کے نام زیرِ غور ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے، جس میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی انتظامات میں رد و بدل کے بجائے نیا شریک ملک شامل کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
