پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں اہم پیش رفت ملی ہے، جب آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جن میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیرِ سمندر ڈرلنگ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ یہ کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، اور کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ ترکِیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم اور فاطمہ پیٹرولیم نے اس عمل میں حصہ لیا، جبکہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی بھی کامیاب بولی دہندگان میں شامل ہیں۔
Hide comments
