این سی سی آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، جب نئے ڈائریکٹر جنرل نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کے ذریعے ضبط کی گئی تمام جائیدادوں، گاڑیوں اور دیگر پراپرٹیز کی تفصیلی رپورٹ بھی فراہم کی جائے تاکہ ادارے کی گزشتہ کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام زونز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں درج کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں، اور یہ اقدام این سی سی آئی اے کی ساکھ بہتر بنانے اور احتسابی عمل کو مؤثر بنانے کی کوشش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔