Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کی تاریخ کا اعلان

لاہور: صوبہ پنجاب کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں ایئر پنجاب نے اپنی پہلی پرواز کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایئر پنجاب مارچ 2026 میں اپنی فضائی آپریشنز کا آغاز کرے گی، جو صوبے کے ہوا بازی کے شعبے میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز لاہور سے اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی ملکی سطح پر اس کی سروسز کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا عملی مظہر ہے، جنہیں اکثر “سپر سی ایم پنجاب” بھی کہا جاتا ہے۔ جو منصوبہ ابتدا میں ایک جرات مندانہ تصور سمجھا جا رہا تھا، اب وہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے اور ایئر پنجاب جلد فضا میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

حکام کے مطابق صوبائی ایئر لائن کے قیام کا مقصد ملکی فضائی رابطوں کو بہتر بنم، سستے سفری مواقع فراہم کرنا، اور ہوا بازی کے شعبے میں پنجاب کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایئر پنجاب نہ صرف مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ آخری تیاریوں کے ساتھ، ایئر پنجاب کی افتتاحی پرواز سے عوامی سطح پر خاصی دلچسپی کی توقع کی جا رہی ہے، جو صوبے میں ترقی، خوشحالی اور مؤثر حکمرانی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates