Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اکشے کمار کا اظہارِ افسوس: “اسرانی جی کی موت کی خبر نے دل توڑ دیا”

اکشے کمار کا اظہارِ افسوس: “اسرانی جی کی موت کی خبر نے دل توڑ دیا”

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مزاحیہ اداکاری کے لیجنڈ گوردھن اسرانی کے انتقال پر بالی ووڈ برادری غم میں ڈوب گئی۔ ان کی وفات پر نامور اداکار اکشے کمار نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ:

“اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہے۔ ابھی ایک ہفتہ قبل فلم حیوان کے سیٹ پر ان سے ملاقات ہوئی تھی، وہ ہمیشہ کی طرح محبت اور خلوص سے گلے ملے۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔”

اکشے نے مزید کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور بھوت بنگلہ جیسی فلموں میں اسرانی کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔
ان کے بقول، “اسرانی صرف ایک فنکار نہیں بلکہ خوشی بانٹنے والے انسان تھے، ان کی حسِ مزاح بے مثال تھی۔”

اداکار کے مینیجر بابو بھائی تھیبا کے مطابق، گوردھن اسرانی نے ممبئی کے علاقے جوہو کے نیدھی اسپتال میں آخری سانس لی۔ بعد ازاں ان کی آخری رسومات سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں، جن میں قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ منجو اسرانی، ایک بہن اور بھانجا شامل ہیں۔ اسرانی کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

پچاس سال سے زائد طویل فنی سفر میں گوردھن اسرانی نے سینکڑوں یادگار کردار تخلیق کیے۔ ان کی منفرد آواز، چہرے کے تاثرات اور برجستہ مکالمے آج بھی شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ لے آتے ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates