ماہرینِ فلکیات نے ملکی وے کہکشاں کی حیران کن اور بے مثال نئی تصویر جاری کر دی ہے، جو کہ لو-فریکوئنسی ریڈیو کلر امیجنگ کے میدان میں سب سے بڑی اور تفصیلی تصویر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ شاندار تصویر 18 ماہ اور 40 ہزار گھنٹے سے زائد مشاہدات کے بعد تیار کی گئی، جس میں سدرن ہیمسفیئر کے مناظر کو جدید ریڈیو ویو لینتھ رینج میں دکھایا گیا ہے۔ تصویر نہ صرف کہکشاں کے ستاروں کی پیدائش، ارتقاء اور خاتمے کے عمل کو سمجھنے میں مددگار ہے بلکہ ماہرین کو ملکی وے کے ڈھانچے اور پیچیدہ اجزاء کے بارے میں نئے زاویے بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ کام یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا اور کرٹن یونیورسٹی کے مشترکہ پروگرام انٹرنیشنل سینٹر آف ریڈیو ایسٹرونومی ریسرچ (ICRAR) کے ماہرین نے انجام دیا۔ ریسرچ میں شریک پی ایچ ڈی کی طالبہ سِلویا مینٹوونانی کے مطابق، یہ تصویر لو ریڈیو فریکوئنسیز پر ہماری کہکشاں کا ایک بے مثال، جاندار اور تفصیلی منظر پیش کرتی ہے، جس نے فلکیات کے شائقین اور محققین دونوں کو دنگ کر دیا ہے۔