Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

کیا بینکس خفیہ طور پر خواتین اسٹاف پر عبایہ لازم کر رہے ہیں؟

کیا بینکس خفیہ طور پر خواتین اسٹاف پر عبایہ لازم کر رہے ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو نے کمرشل بینکوں میں خواتین ملازمین کے لباس سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا۔ یہ معاملہ اُس وقت اٹھایا گیا جب سینیٹر زرقا سہروردی تیمور نے کمیٹی اجلاس میں یہ خدشہ ظاہر کیا کہ کچھ بینک ممکنہ طور پر خواتین اسٹاف پر عبایہ پہننے کی خفیہ پابندی لگا رہے ہیں۔

بینکس کا مؤقف: کوئی عبایہ لازمی نہیں

کمرشل بینکوں کے نمائندوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں میں صرف پروفیشنل اور باوقار لباس کی توقع کی جاتی ہے، البتہ عبایہ پہننے کی کوئی لازمی ہدایت موجود نہیں۔

کمیٹی کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کی تعریف

اجلاس میں کمیٹی نے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) initiative کی کارکردگی کو بھی سراہا، جس کے ذریعے تاجر اور سرمایہ کار 23 سے زائد سرکاری محکموں کی خدمات ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

کمیٹی نے PSW سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینے کی درخواست بھی کی، تاکہ سسٹم کی استعداد اور مزید بہتری کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates