Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

غیر ملکی مہمان کی آمد: اسلام آباد میں 8 اور 9 دسمبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیر ملکی مہمان کی آمد: اسلام آباد میں 8 اور 9 دسمبر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیر ملکی مہمان کی آمد کے باعث 8 دسمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔

متاثرہ راستوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس وے، اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ایکسپریس چوک اور ریڈ زون کے میریٹ گیٹ کو بند رکھا جائے گا۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا روڈ، نادرا روڈ، اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنٹھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ، اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے لوگ زیرو پوائنٹ سے ہوتے ہوئے نائنٹھ ایونیو کے ذریعے سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

مری اور بھارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے افراد کورنگ روڈ، بنی گالا، پارک روڈ اور لہترڑ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے شہری آئی ٹی پی ریڈیو 92.4 ایف ایم سن سکتے ہیں یا اسلام آباد پولیس کے سرکاری سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کریں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates