Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اشعب عرفان کی شاندار کامیابی، وینکوور اوپن 2025 کا ٹائٹل پاکستان کے نام

اشعب عرفان کی شاندار کامیابی، وینکوور اوپن 2025 کا ٹائٹل پاکستان کے نام

21 سالہ نوجوان کھلاڑی نے انگلش حریف کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دے کر پہلی پی ایس اے ٹرافی جیت لی

کراچی: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے کینیڈا میں منعقدہ وینکوور اوپن 2025 جیت کر اپنے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں اشعب عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو 0-3 سے شکست دی۔ یہ میچ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1، 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ مقابلہ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 کے تحت پی ایس اے ورلڈ ٹور کے کاپر ایونٹ کی سطح پر کھیلا گیا، جس میں 31 ہزار 250 امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

21 سالہ اشعب عرفان کی یہ جیت پاکستان کے اسکواش کے لیے ایک نیا سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ وہ نور زمان کے ساتھ اُن نوجوان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو عالمی سطح پر تیزی سے اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑی شریک تھے، تاہم تیسرے سیڈ نور زمان کو کوارٹر فائنل میں انگلش کھلاڑی سیم ٹوڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates