Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارت پر طنز — “ہینڈ شیک تنازع” پر فوٹوشوٹ وائرل

آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارت پر طنز — “ہینڈ شیک تنازع” پر فوٹوشوٹ وائرل

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارت کے “ہینڈ شیک تنازع” پر مزاحیہ انداز میں طنز کیا، اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ طنزیہ فوٹوشوٹ کایو اسپورٹس (Kayo Sports) کی جانب سے کیا گیا، جس میں آسٹریلیا کی مرد و خواتین ٹیموں کے معروف کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کے ہینڈ شیک سے انکار کے واقعے کی ہلکے پھلکے انداز میں نقل اتاری۔

تصاویر میں مچل مارش، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ، الیسا ہیلی، سوفی مولی نیکس اور گریس ہیرس سمیت دیگر کھلاڑی مزاحیہ پوز دیتے دکھائی دیتے ہیں، جیسے وہ ہاتھ ملانے سے گریز کر رہے ہوں۔

شائقین نے ان تصاویر کو “کرکٹ کا سب سے فنّی ری ایکشن” قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے:

“یہ تو ہنسی کا چھکا ہے!”
“آسٹریلیا نے میدان کے بعد طنز میں بھی جیت لیا!”

یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے دوران پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے اور بعدازاں ایوارڈ تقریب میں محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر دنیابھر میں بحث چھڑ گئی تھی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates