Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بابا گرو نانک کی تقریبات: لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

بابا گرو نانک کی تقریبات: لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت اور نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے تحت انتظامات کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت، تحفظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب آنے والے یاتریوں کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یاتریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، جبکہ ہسپتالوں میں قائم خصوصی وارڈز میں علاج، خوراک اور دیگر سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کی علامت اس تہوار کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates