Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے نیچے، چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے نیچے، چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن شدید مندی کے بعد چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99,936 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ سطح 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی، یوں مجموعی طور پر 20 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بٹ کوائن کے ساتھ دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں بھی دباؤ کا شکار رہیں—ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویّے نے حالیہ گراوٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates