کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سال 2023 سے اب تک پارلیمنٹ لاجز اور ہاسٹلز کی مرمت و دیکھ بھال پر 92.5 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران 318.06 ملین روپے خرچ کیے گئے، جبکہ 2024-25 میں یہ رقم 369.26 ملین روپے رہی۔ اسی طرح مالی سال 2025-26 میں 8 جنوری 2026 تک 238.02 ملین روپے مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر 92.85 کروڑ روپے کی مختص رقم تقریباً مکمل طور پر پارلیمنٹ لاجز اور ہاسٹلز کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال پر خرچ کی جا چکی ہے۔
یہ تمام کام سی ڈی اے کے پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹلز ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس کا مقصد اراکینِ پارلیمنٹ اور عملے کے لیے رہائشی سہولیات کو فعال اور آرام دہ بنائے رکھنا ہے۔
اخراجات میں مختلف لاجز اور ہاسٹلز کی مرمت، اپ گریڈیشن اور عمومی دیکھ بھال شامل ہے، جو پارلیمنٹ کے اراکین کے زیرِ استعمال ہیں۔
