چین نے دنیا کا پہلا فضائی آنکھ اور گلے/کان کا اسپتال (Eye & ENT Hospital) متعارف کرا دیا ہے، جو C909 جیٹ لائنر پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ فودان یونیورسٹی کے آئی اینڈ ای این ٹی اسپتال اور چینی ایئرکرافٹ تیار کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے۔
طیارہ اسپتال میں ایک مکمل فعال آپریٹنگ روم، تشخیصی یونٹ، معائنے کے کمرے، سرجری کی تیاری کا سیکشن، اور ٹریننگ ایریا شامل ہیں۔ تمام طبی سہولیات صرف آٹھ گھنٹوں میں ایک خصوصی بولٹ لیس سسٹم کے ذریعے انسٹال کی گئیں۔
یہ ہوائی اسپتال دور دراز علاقوں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے خطوں میں اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر موبائل اور جدید ترین ہیلتھ کیئر کی فراہمی میں چین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ جدت فضائی پلیٹ فارمز کے ذریعے قابلِ رسائی سرجیکل خدمات کے ایک نئے دور کی شروعات سمجھا جا رہا ہے۔
