جدید 50G PON ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا یہ نیٹ ورک عالمی سطح پر انٹرنیٹ انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس کی بدولت کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ورچوئل ریئلٹی، 8K اسٹریمنگ اور اسمارٹ ہوم سسٹمز کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ممکن ہو گیا ہے۔
تیز ترین کنیکٹیویٹی کے باعث بڑے فائلز چند منٹ نہیں بلکہ چند سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں، جس سے یہ دنیا کے تیز ترین اور انتہائی مؤثر براڈبینڈ نیٹ ورکس میں شامل ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سنگِ میل صحت، تعلیم اور جدید زراعت سمیت کئی شعبوں پر دور رس اثرات ڈالے گا۔ ہائی ریزولیشن ٹیلی میڈیسن، جدید ڈیجیٹل لرننگ ٹولز، اور حقیقی وقت کے زرعی ڈیٹا سسٹمز اب پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال ہو سکیں گے۔
اس اقدام کے بعد چین عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں سب سے آگے نکل آیا ہے اور مستقبل کے الٹرا ہائی اسپیڈ نیٹ ورکس کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔
