Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سرکاری حج اسکیم کے تحت آخری قسط کی وصولی شروع، بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کی درخواستیں منسوخ ہو جائیں گی

سرکاری حج اسکیم کے تحت آخری قسط کی وصولی شروع، بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کی درخواستیں منسوخ ہو جائیں گی

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے، جو 10 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے والے عازمین حج پر نہیں جا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے اور اس قسط کی ادائیگی تک حج درخواست گزاروں کو اپنے منتخب پیکج میں تبدیلی کا اختیار بھی حاصل ہوگا، تاہم قسط جمع ہونے کے بعد پیکج تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں درخواست خود بخود منسوخ تصور ہوگی اور منسوخ شدہ درخواستوں کی پہلی قسط کی رقم متعلقہ درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates