Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ایف بی آر میں تشویش، لاکھوں ٹیکس دہندگان نے آمدن صفر ظاہر کر دی

ایف بی آر میں تشویش، لاکھوں ٹیکس دہندگان نے آمدن صفر ظاہر کر دی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال اب تک 55 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہو چکے ہیں، تاہم ان میں سے تقریباً 17 لاکھ ریٹرنز میں آمدن صفر یا برائے نام ظاہر کی گئی ہے، جس نے ادارے کے لیے تشویش کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تقریباً 10 لاکھ ٹیکس دہندگان نے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی ہے۔ بعض برآمد کنندگان نے اپنے گوشواروں میں نقصان تک ظاہر کیا، جس پر ادارے نے بڑے پیمانے پر آڈٹ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق، 31 اکتوبر 2025 کی آخری تاریخ کے بعد ان ٹیکس دہندگان کو نوٹسز بھیجے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ریٹرنز ازسرِنو جمع کرائیں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت سے ریٹرنز میں آمدن صفر ظاہر کی گئی، لیکن ان سے اہم مالی معلومات حاصل ہوئی ہیں، جنہیں مستقبل میں ٹیکس نیٹ میں وسعت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2000 آڈیٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ان ریٹرنز کی جانچ پڑتال کریں گی۔ علاوہ ازیں، ایف بی آر نے اب تک 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد فائلرز کو پیغامات بھیجے ہیں جن میں انہیں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ادارے کے پاس ان کے مالی لین دین اور اثاثوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ادارہ ڈیجیٹل نظام کے تحت آمدن کے درست اندراج کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، تاکہ ٹیکس دہندگان خود اپنی ذمہ داری پوری کریں اور قومی خزانے میں حصہ ڈالیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates